بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

 Panjgour 20090609

پنجگور

پنجگور(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے مین کیبل کو آگ لگادی ۔ایک سو کے قریب سرکار دفاتر اور پرائیویٹ نمبر ٹیلیفون نمبر منقطع ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آج سہہ پہر کے وقت نامعلام افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پنجگور چوک پر سے نامعلوم ا فراد نے پی ٹی سی ایل کے مین کیبل کو آگ لگادی جس کی وجہ سے ایک سو کے قریب سرکار ی دفاتر جن میں انٹی نارکوٹکس تھانہ عدالت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج اور دیگر سرکاری دفاتر اور درجنوں پرائیویٹ ٹیلیفون نمبر شامل ہیںمنقطع ہوگئے ۔جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہڑتالوں کے دوران پی ٹی سی ایل کے چار عدد کیبنٹ جلا دیئے گئے تھے جو اب تک تبدیل نہیں ہوسکے ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں لائنیں ابھی تک بند ہیںجبکہ عوام اور صارفین کی جانب سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود بھی اب تک پی ٹی سی ایل کے حکام بالا کی جانب سے جلائے گئے متائثرہ کیبنٹس کو تبدیل نہیں کیا جارہاہے

برکت بلوچ پنجگور