بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Posted 2009/07/07

تمپ میں بی ایس او آزاد تمپ زون کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی

تمپ(نامہ نگار) بی ایس او (آزاد) تمپ زون کی جانب سے بی ایس او کے مرکزی وائس چئیرمین ذاکر مجید، جلیل ریلی، چاکر قمبرانی، اقبال بلوچ، فیض بلوچ سمیت تمام بلوچ اسیران کی گرفتاریوں اور اغواءکے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے آخر میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بی ایس او کے رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ ریلی میں بی ایس او کے خواتین کارکنوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریلی شہید ڈاکٹر خالد چوک سے شروع ہوکر پہلے تمپ پولیس تھانے کے سامنے گئی جہاں کافی دیر تک نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے بلوچ اسیران اور شہیدوں کے پوسٹر اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ریلی تمپ کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ہسپتال چوک پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس کے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او(آزاد) تمپ زون کے رہنما سمی بلوچ نے کہا کہ پاکستانی عقوبت خانوں میں ہزاروں بلوچ مرد و خواتین مختلف ٹارچر سہہ رہے ہیں۔ مگر اقوام متحدہ، یورپی یونین، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم اس پر خاموشی ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔ کیا بلوچ انسان نہیں ہیں۔ کیا بلوچوں کی آزاد ماحول میں سانس لینے کا حق نہیں ہے۔ بلوچ کب تک پنجاب کی غلام بن کر رہی گی۔ اب بلوچوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کسی کے بھی غلام نہیں رہیں گے،چاہے وہ ملک ایران ہو یاپاکستان۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن نصیر گچکی کے کہا کہ بلوچستان پاکستان بننے سے پہلے بھی ایک آزاد ریاست تھی جسے بزور طاقت پاکستان میں شامل کیا گیا، اُس دن سے بلوچ اپنی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں اور اب یہ جنگ اب اپنے آخری مراحل میں ہے اور بلوچوں کی آزادی بالکل قریب ہے اپنی شکست دیکھ کر جابر ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ، انہوں نے اغواء کے بعد اب بلوچوں کو چند زر خرید بلوچوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ بلوچ آپس میں دست و گریباں رہیں جس کی تازہ مثال براہیم صالح کا قتل ہے۔ مگر اب بلوچ سمجھ دار ہیں وہ حکومت کی سب چالوں کو سمجھ رہے ہیں۔ ریلی سے بی ایس او آزاد کے مرکزی کمیٹی کے رکن بی بگربلوچ نے کہا کہ آزادی کا واحد حل جنگ ہے۔ حکومت بلوچوں کو اغواءکرکے، قتل کرکے اپنا شوق پورا کرے بلوچ اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ احتجاجی ریلی سے بی ایس او آزاد تمپ زون کے آرگنائزر صدام بلوچ نے بھی خطاب کیا۔