بلوچ گلزمین ءِ جارچین
وش آتکے
|
Download Balochi Font and view Balochi text uniquely
|
گوانک ٹیوب
|
لبزانک
|
نبشتانک
|
سرتاک
|
بین الاقوامی دنیا سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی تھوڑنے کی اپیل
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن لندن
(لندن، پ ر ) ہفتے کے روز انسانی حقوق کے کارکنوں نے لندن کے ٹرافلگر اسکوائر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرے کا اہتمام انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور انٹرنیشنل کمیٹی اگینسٹ ڈساپرنسیز نے کیا تھا.
مظاہرے کے شرکا نے پلاکارڈ اور بننرز اٹھاۓ جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشگوں اور بیگناہ بلوچوں کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے. مظاہرے کے شرکا نے پمفلیٹ بھی تقسیم کیے اور لوگوں کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات دی.
مظاہرے سے بات کرتے ہوئے لندن میں ائی وی بی ام پی
IVBMP
کے سربراہ ڈاکٹر م
ص
طفیٰ بلوچ نے کہا کے ایران اور پاکستان بلوچوں کی نسل کشی کر رہے ہیں لکین تعجب کی بات ہے کے انسانی حقوق کے بڑے بڑے دعویداروں کو بلوچوں پر ان دونوں جہادی ملکوں کا ظلم نظر نہیں آتا. اسنے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے بہت ظلم اور بربریت برداشت کی ہے اب عالمی دنیا کو چاہیے کہ وہ بلوچوں پر ظلم کے خلاف اپنا خاموشی تھوڑ کر پاکستان اور ایران کے خلاف عملی اقتدمات اٹھایں.
پیدل عابرین نے پاکستان اور ایران کی زیادتیوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بلوچوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کی دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والے بلوچستان میں ایران اور پاکستان کی دہشدگردی پر خاموش ہیں.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای سی اے ڈی (ICAD ) کی ایک خاتوں رہنما ایلن نے کہا کہ آج کا مظاہرہ دونوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر بلایا ہے. ہم یہاں بلوچ مسنگ پرسنز کے خاندانوں سے اظہار یکجهتی اور بلوچستان پر پاکستان کے ظلم کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں. ہماری یہ مهم اگلے مہنے تک جاری رہے گی. انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ اپنے آزادی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں اسلیے پاکستان وہاں پر بلوچوں کی نسل کشی کر رہی ہے. ہم بلوچ عوام کے اس آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں.
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز
IVBMP
کے کارکن فیض بلوچ نے کہا کہ آج ہم یہاں دنیا کو پاکستان اور ایران کی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں. ہمارے مظاہرے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کے پاکستان بلوچوں کی نسل کشی کر رہا ہے. فیض بلوچ نے برطانیہ کی حکومت اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کے وہ پاکستان اور ایران کی مدد کرنا بند کریں اور بلوچ عوام کی جمہوری اور انسانی حقوق کی جدوجہد اور آزادی کی تحریک کا حمایت کریں. انہوں نے اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام جمہوری پسند ملکوں سے درخواست کیا کہ وہ بلوچ عوام پر ہونے والے پاکستانی اور ایرانی ظلم و بربریت کا نوٹس لیکر بلوچ قومی آزادی کی تحریک کو جائز اور قانونی تسلیم کریں. انہوں نے کہا اسے پہلے کہ کافی دیر ہو دنیا بلوچستان میں مداخلت کرکے انسانی جانوں کا ضیا روک دے.
مزيز تصاوير دیکھئے