خبریں

افغان وزیرِ ٹرانسپورٹ مغربی بلوچستان پہنچ گئے

28 نومبر، 2026از Administrator
افغان وزیرِ ٹرانسپورٹ مغربی بلوچستان پہنچ گئے

نیمروز: آج ہفتے کی صبح 28 نومبر 2026 کو بلوچستان کے ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و ہوابازی مولوی محمد فضل مظلوم کا پلِ ابریشم بارڈر کراسنگ پر سیستان و بلوچستان کے گورنر منصور بیجار، ان کے نائبین اور صوبائی انتظامیہ کے متعدد عہدیداروں نے استقبال کیا۔ اس سفر میں صوبہ نیمروز کے گورنر مولوی عبدالمنان محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس سفر کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا، سرحدی تبادلوں کو آسان بنانا اور نقل و حمل و ٹرانزٹ کے روابط کو بڑھانا ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر اس کی قسمت کے فیصلے بلوچوں کی مرضی کے خلاف ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بھارت کو چابہار پورٹ پر اتھارٹی سونپی گئی تھی اور چابہار میں بلوچ اراضی افغانستان کو فروخت کرنے کی اطلاع بھی سامنے آ چکی ہے۔ اور قابض ایرانی ریاست بلوچوں کے بنائے ہوئے مکانات، جو انہوں نے اپنے بچوں کے سر چھپانے کے لیے شب و روز محنت کر کے تعمیر کیے ہیں، ایرانی فورسز انہیں راتوں رات مسمار کر کے چلے جاتے ہیں۔